کوٹ رادھا کشن میں آگ بھڑک اٹھی ، ریسکیو ٹیموں نے 3 گھنٹے بعد قابو پا لیا
کوٹرادھا کشن :- ( جرار شاکر ، ڈسٹرکٹ رپورٹر باغی ٹی وی قصور)
کوٹرادھاکشن کے نواحی گاؤں پریم نگر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔
تفصیلات کے مطابق کوٹرادھاکشن سے 7 کلومیٹر واقع گاؤں پریم نگر میں ایک حویلی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ بھوسے کے ڈھیر کو لگی تھی جو کہ پھیل گئی اور اردگرد کے کمروں تک پہنچ گئی۔
ریسکیو 1122 کو اطلاع کر دی گئی تھی جس کے نتیجے میں ریسکیو 1122 کی 3 فائر بریگیڈ اور 1 ایمبولینس موقع پر پہنچ گئیں تاہم ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے سے قبل لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی۔
آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ 2 کمرے گر گئے اور 1 عدد موٹر سائیکل جل کر راکھ ہو گئی ہے۔
آگ لگنے کی وجوہات تاحال نہیں معلوم ہو سکیں۔
ریسکیو آپریشن میں ریسکیو قصور ، ریسکیو کوٹرادھاکشن، ریسکیو بھوبتیاں لاہور کے فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔
3 گھنٹے تک مسلسل آگ بجھانے کا عمل جاری رہا ۔ ریسکیو آپریشن کی سربراہی شبیر صاحب ، ظہیر صاحب کر رہے تھے۔