بالی ووڈ اداکار اور فلمی تجزیہ نگار کمال آر خان عرف کے آر کے کو اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی طلاق کی پیشگوئی کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے-

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق کمال آر خان نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر چند ٹوئٹس کیں جن میں سے ایک اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس کی طلاق سے متعلق تھی۔


اپنے ٹوئٹ میں کے آر کے نے جوڑی کے رشتے کے بارے میں پیشگوئی کرتے ہوئے لکھا نک جونس آنے والے دس سالوں میں پریانکا چوپڑا کو طلاق دے دیں گے۔

کے آر کے کی اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ کے آر کے اب کچھ زیادہ ہی بول رہے ہیں انہیں لوگوں کی ذاتی زندگی کے متعلق تبصرے نہیں کرنے چاہئیں۔


https://twitter.com/mayurthumma1/status/1413939274194374657?s=20
ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا آپ اداکار بن نہیں پائے، تنقید نگار بننے کی کوشش کرتے کرتے اب نجومی بننا چاہتے ہیں جو کہ ناممکن ہے۔آپ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرکے حد پار کررہے ہیں۔
https://twitter.com/purvi_sr/status/1413857844546347010?s=20


ادیتیہ نا می صارف مے کمال آر خان کے ہی سٹائل میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی زندگی سے متعلق غیر منقول پیش گوئوں کے لئے ، آئندہ ایک سال میں کے آر کے کو عوامی طور پر پیٹا جائے گا۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’’رادھے‘‘ کی ریلیز کے بعد کے آر کے نے نہ صرف ان کی فلم کا جائزہ لیا تھا بلکہ سلمان خان کی ذات اور ان کے برانڈ بینگ ہیومن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد سلمان خان نے کے آر کے کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروادیا تھا اور عدالت نے کے آ ر کے کو سلمان خان کے خلاف کچھ بھی بولنے سے منع کیا تھا-

Shares: