کرنل عرفان الحق بھی کرونا کی وجہ سے خالق حقیقی سے جاملے

کرنل عرفان الحق بھی کرونا کی وجہ سے خالق حقیقی سے جاملے
باغی ٹی وی :رات ملٹری ہسپتال راولپنڈی میں لیفٹیننٹ کرنل عرفان الحق کرونا سے خالق حقیقی سے جاملے . ان کی بیوی، بیٹے اور بیٹی میں بھی ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے جس وجہ سے سب قرنطینہ میں ہیں. گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا سے کسی ملٹری افسر کی یہ دوسری شہادت ہے.
اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے
اس سے قبل ایسے ہی پاک فوج کے میجرمحمد اصغر دوسروں‌کو بچاتے بچاتے خود نہ بچ سکے اورکرونا کی وجہ سے وفات پا گئے ہیں‌ فواج پاکستان کی طرف سے ملک کے مختلف مقامات اورمختلف محاذوں پرکرونا وائرس سے بچاو‌کے سلسلے میں افسران اورجوان دن رات خدمت کررہے ہیں،

آئی ایس پی آر کے ذرائع کےمطابق میجر محمد اصغرپاک افغان بارڈر طورخم کے مقام پرسرحد سے پارآنے والے اورجانے والوں کو سکریننگ کی ذمہ داری سرانجام دے رہے تھے ، اورلوگو ں کو کرونا سے بچاوں‌کے لیے اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے ،

آئی ایس پی آر کے مطابق چند دن پہلے میجر محمد اصغرطبعیت خراب ہونے پرپشاور سی ایم ایچ منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری رہا ، ذرائع کے مطابق تمام ترکوششوں کے باوجود ان کی طبعیت نہ سنبھل سکی اوروہ آج اپنے خالق حقیقی سے جاملے ،

پاک فوج کی طرف سے پاک فوج کے اس میجر کو خراچ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی قوم اورملک کے لیے خدمات کو سراہا گیا

Comments are closed.