مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کو بڑا دھچکا، ایک بڑی جماعت نے آزادی مارچ کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی نے آزادی مارچ کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا ہے، پاک سر زمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی حکومت سمیت کسی کے ساتھ نہیں،حکومت کو اپنی کارکردگی میں بہتری لانا ہوگی، ایم کیو ایم سے آئندہ کوئی بات نہیں ہوگی،
انیس قائم خانی نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں کو قتل کیا جا رہا ہے، پاک سر زمین کے عہدیداروں نے آزاد کشمیر کا دورہ کیا،
آزادی مارچ، شہباز شریف نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ نواز شریف نے سر پکڑ لیا
آزادی مارچ سے قبل ہو گا فلیگ مارچ، کتنے لاکھ رضاکار ہوںگے سیکورٹی پر؟
قبل ازیں حکمران جماعت تحریک انصاف سندھ کے صوبائی صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کو سندھ حکومت فنڈ دے رہی ہے، آصف زرداری نے آزادی مارچ مولانا فضل الرحمان کو ٹھیکے پر دے دیا ہے.
لانگ مارچ، اپوزیش کا جواب، مولانا نے سجادہ نشینوں سے مانگی مدد
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ کی صوبائی حکومت وفاقی حکومت پر چڑھائی کرنے کے لئے مولانا کو فنڈ دے رہی ہے، ہم سندھ میں آزادی مارچ کا راستہ روکیں گے،