مسئلہ کشمیرپرسعودی عرب اور یواے ای نے مکمل حمایت کی یقین دہانی کروا دی، سب ابہام دورہوگئے، شاہ محمود قریشی

0
53

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی اوریواے ای وزرائے خارجہ کو ملاقات کے دوران بھارتی مظالم سے آگاہ کیا،

شاہ محمود قریشی کی سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ سے ملاقات میں کیا اہم باتیں ہوئیں؟ بڑی خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آج کی نشست کےبعد پہلے سے زیادہ مطمئن ہوں، مسئلہ کشمیرپرسعودی عرب اور یواے ای کی حمایت سے متعلق ابہام دورہوگئے، سعودی عرب، یو اے ای نے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے، سعودی عرب اوریواےای ہمیں مایوس نہیں کریں گے، پاکستان اورسعودی عرب کے تذویراتی تعلقات بہت مضبوط ہیں، مسئلہ کشمیرپراوآئی سی کاخصوصی اجلاس طلب کرنےکاجائزہ لےرہے ہیں،

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ جنرل اسمبلی اجلاس کےموقع پراوآئی سی رابطہ گروپ کااجلاس ہوگا، نیویارک کی سائیڈ لائن پر او آئی سی رابطہ گرو پ کے تحت ملاقاتیں کریں گے ، واضح رہے کہ آج وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے سعودی عرب اوریو اے ای کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی ہے، اس دوران مقبوضہ کشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پرتبادلہ خیال کیا گیا اورخطےمیں امن وامان کی مخدوش صورتحال پربھی گفتگو کی گئی، وزیرخارجہ نے دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کو بھارت کےغیرقانونی اقدامات اوران کےمضمرات سےآگاہ کیا، دونوں ملکوں‌ کے وزرائے خارجہ کے حالیہ دورہ پاکستان کو بہت اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے،

Leave a reply