اسلام آباد میں سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سیمینار سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ہرچیلنج میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں سیمینار ہوا جس سے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی و دیگر نے خطاب کیا.
پاک سعودی عرب تعلقات مزید مضبوط بنانے کےعزم کا اعادہ ،اعلامیہ جاری
راجہ پرویز اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقدس حرمین ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ ہرپاکستانی سعودی عرب سےمحبت کرتا ہے،سعودی عرب اور پاکستان دوست نہیں بھائی ہیں،سعودی تنصیبات پرحملےکی مذمت کی ہے،
وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کےتعلقات صرف حکومتوں کےدرمیان نہیں بلکہ عوام کےدرمیان ہیں،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بہت دیرینہ ہیں، سعودی عرب ہرچیلنج میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،
پاک سعودی تعلقات ایک نئی سطح پر پہنچ گئے،کشمیر پر دنیا نے ہمارا بیانیہ مان لیا،وزیراعظم