اسرائیل کے وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے کہ اسرائیل سعودی عرب کے ساتھ امن معاہدے کے بلکل قریب پہنچ چکا ہے جبکہ اپنے خطاب میں نیتن یاہو کا کہنا تھاکہ اسرائیل فلسطینیوں کے ساتھ دیرپا امن کے قیام کیلئے کوشاں ہیں، فلسطینیوں کو یہودیوں کے علیحدہ ریاست کے حق کو تسلیم کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کے تعاون سے نئی امن راہداری کو قائم کیا جائے گا، اسرائیل کا سعودی عرب کے ساتھ امن معاہدہ دیگر عرب ممالک کو امن معاہدے کرنے پر آمادہ کرےگا، ان کا کہنا تھاکہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات قائم کرنے سے نئے مشرق وسطیٰ کا جنم ہوگا اور ہم سعودی عرب کے ساتھ امن معاہدے کے بالکل قریب پہنچ چکے ہیں۔
سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر مشروط آمادگی ظاہر کردی
مزید یہ بھی پڑھیں؛
روپرٹ مرڈوک: کیا فاکس نیوز اور ڈومینین کیس سے انہیں نقصان پہنچے گا؟
امریکی ڈالر مزید نیچے آگیا
محمد خان بھٹی کے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے فیصلے کے خلاف درخواست
پاکستان اورایتھوپیا کے درمیان پروازوں کی ازسر نوبحالی خوش آئند ہے،چیئرمین سینیٹ
ان کا مزید کہنا تھاکہ فلسطینیوں کے ساتھ امن کا قیام حقیقت پسندی سے مشروط ہے، اسرائیل، امریکی صدرکی موجودگی میں سعودی عرب کےساتھ امن معاہدے کیلئے پرامید ہے تاہم خیال رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان نے اسرائیل سے کو تسلیم کیا اور سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کیا۔