سعودی عرب نے آئی سی اے او کی اعلیٰ کمیٹیوں میں سے ایک کی صدارت حاصل کر لی

0
37
flynas

سعودی عرب نے اپنے فضائی شعبے کے لیے ایک اہم کامیابیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے، انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی اعلیٰ کمیٹیوں میں سے ایک کی صدارت حاصل کر لی ہے۔ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہوائی صنعت کے فروغ کے لیے سعودی عرب کی کوششوں نے سال 2023-2024 کے لیے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ایکاو) کی ایوی ایشن سکیورٹی کمیٹی کی چیئرمین شپ جیتنے کی راہ ہموار کی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ڈاکٹر بدر بن صالح الصقری 2023-2024 کے لیے ایوی ایشن سکیورٹی کمیٹی میں سعودی عرب کے نمائندے کے طور پر کام کریں گے، اس بات کا اعلان مونٹریال، کینیڈا میں ایکاو کی کونسل کے 229ویں سیشن کے دوران کیا گیا ۔ اس اقدام کا مطلب ہے کہ سعودی عرب پالیسیوں، اسٹریٹجک سمتوں اور منصوبہ بندی کی سرگرمیوں سے متعلق سفارشات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن 193 ممالک پر مشتمل ، اقوام متحدہ کی خصوصی ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔اس کا مقصد سول ایوی ایشن کے شعبے میں ممالک کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانا اور اس شعبے کو منظم کرنے کے لیے معیارات، فریم ورک اور پالیسیاں مرتب کرنا ہے۔ تنظیم میں ایوی ایشن سکیورٹی کمیٹی کے اہم ترین کاموں میں سے پالیسیوں، اسٹریٹجک سمتوں اور ترجیحات کے بارے میں کونسل کو اپنی سفارشات پیش کرنا اور ایوی ایشن سکیورٹی سے متعلق سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرنا ہے۔

کمیٹی کی ذمہ داریوں میں عالمی معیارات اور سلامتی کی سفارشات پر مشاورت کی پیشکش، بین الاقوامی شہری ہوابازی کے لیے ابھرتے ہوئے خطرات کا اندازہ لگانا، اور صنعت کو غیر قانونی مداخلت سے بچانے کے لیے ضروری اقدامات پر عمل درآمد کرنا بھی شامل ہے۔ سعودی عرب 1962 سے تنظیم کا رکن ہے۔ اس نے 1980 میں اپنا مستقل وفد قائم کیا، اور 1986 سے اب تک تنظیم کی کونسل کا رکن ہے۔ ایکاو کا سعودی پیشہ ور افراد کی قابلیت پر اعتماد بین الاقوامی اداروں میں کمیٹیوں کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے کی صلاحیت اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہوائی نقل و حمل کی صنعت کے لیے سعودی عرب کی مثبت کوششوں کا اثبات ہے۔

سعودی عرب نے مختلف پروگرام اور اقدامات شروع کرکے عالمی شہری ہوا بازی سے اپنی وابستگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ علاقائی سطح پر ، سعودی مملکت "عرب سول ایوی ایشن آرگنائزیشن” میں کئی کمیٹیوں کی سربراہی بھی کرتی ہے۔ سعودی عرب ایکا‎‎و کے کوآپریٹو ایوی ایشن سیکیورٹی پروگرام مڈل ایسٹ اور ایکا‎‎ؤ کی ریجنل سیفٹی اوور سائیٹ آرگنائزیشن برائے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ جیسے اہم اداروں کے مستقل ہیڈ کوارٹرز کی میزبانی کے علاوہ خصوصی تنظیموں میں کام کرنے کے لیے سعودی ماہرین کو بھی بھیجتا ہے۔ مزید برآں، ویژن 2030 کے تحت سول ایوی ایشن سیکٹر کی حکمت عملی کے مطابق، سعودی عرب 2030 تک 330 ملین مسافروں کی نقل وحمل کے لیے دنیا بھر میں 250 مقامات تک فضائی رابطے بڑھانے کا ہدف رکھتا ہے۔

Leave a reply