سعودی عرب کیلئے پی آئی اے پروازوں میں اضافی کرایہ کی شکایات پر سی ای او کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے سعودی عرب کی پروازوں میں اضافی کرائے وصولی کی شکایات،پی آئی اے کے سی ای اوارشد ملک نے نوٹس لے لیا، اضافی کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ترین ایکشن لینے کی ہدایات کر دیں
ترجمان پی آئی اے کے مطابق کچھ ایجنٹس اور عناصر نےزیادہ طلب سے فائدہ اٹھا کر اضافی کرایہ لیناشروع کردیا،پی آئی اے کی کرایہ بشمول تمام ٹیکس کے 84،000 روپے ہیں ،کوئی بھی ایجنٹ 4 سے 5 ہزار سے زائد کمیشن وصول نہیں کر سکتا،
پی آئی اے ترجمان کے مطابق مسافروں کی سہولت کےلیے 28 مزید پروازوں کی اجازت طلب کررکھی ہے، پی آئی اے انتظامیہ مسلسل سعودی حکام سے رابطے میں ہے،ایک یا دو دن تک اجازت ملنے کے بعد نشستیں آرام سے دستیاب ہوں گی
قبل ازیں پی آئی اے کی جانب سے سعودی عرب کیلئے بکنگ کے سلسلے میں 15 ستمبر سے اجازت ملنے کے ساتھ ہی پی آئی اے نے بکنگ کا آغاز کردیا تھا ،پی آئی اے کوویڈ کے باعث ہفتہ وار 23 پروازوں تک محدود ہوکر رہ گیا تھا .بکنگ پر بے پناہ رش کے باعث پی آئی اے نے سعودی انتظامیہ سے مزید 28 پروازوں کی اجازت طلب کرلی .ایک سے دو روز میں اجازت نامہ متوقع ہے جس کے بعد فلائیٹ آپریشن کو وسعت دی جائے گی
قومی ائیرلائن کی جانب سے سعودی عرب کیلئے ہفتہ وار 23 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ پی آئی اے حکام نے سعودی حکومت سے درخواست کی ہے کہ ہفتہ وار 26 پروازیں چلانے کی اجازت دی جائے۔ ابتدائی طور پر پی آئی اے کی جانب سے 3 سعودی شہروں دمام، جدہ اور ریاض کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے کرونا وائرس پھیلاو کی وجہ سے 6 ماہ سے زائد عرصے تک بند رکھے جانے والا بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بالآخر بحال کر دیا ہے۔ سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے کہا ہے کہ مستثنیٰ زمروں کے سفر کے لیے تمام بین الاقوامی ایئر پورٹس پرجزوی طور پر بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔محکمہ شہری ہوابازی نے بتایا کہ پہلی پرواز سعودی عرب سے روانہ ہوگئی