سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ان شاء اللہ کشمیر کا دفاع کریں گے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق صدر آصف زرداری نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شمیری عوام کے لیے دعائیں اور جذبات ساتھ ہیں ، صحافی کے سوال پر کہ یوم دفاع کے حوالہ سے کیا پیغام دیں گے پر آصف زرداری نے کہا کہ انشاء اللہ کشمیر کا بھی دفاع کریں گے،
قبل ازیں سابق صدر آصف زرداری کو احتساب عدالت پہنچایا گیا، آصف زرداری کو سخت سیکورٹی میں ہسپتال پہنچایا گیا،آصف زرداری اورفریال تالپور کوڈیوٹی جج کے روبرو پیش کیا گیا ،ڈیوٹی جج احتساب عدالت راجہ جواد عباس نے سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی ،جج راجہ جواد عباس نے کہا کہ متعلقہ جج ریفرنسز کو سن رہے ہیں، وہی سماعت کریں گے ،درخواستیں میں سن لیتا ہوں، لیکن کیس متعلقہ جج ہی سنیں گے،
عدالت نے حاضری لگا کر آصف زرداری اور فریال تالپور کو واپس بھیجنے کا حکم دے دیا
جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ