تاجر برادری کی ہڑتال تاجر برادری دو گروہوں میں تقسیم
تفصیلات کے مطابق تاجر تنظیمیوں نے کل ملک گیرشٹرڈاؤن ہڑتال کی تھی جبکہ بعض تاجر تنظیموں نے ہڑتال سے اعلان لاتعلقی کا اظہار کر دیا تھا جس سے تاجر برادری تقسیم ہوکررہ گئی ہے۔قصور میں ٹیکسوں کیخلاف ہڑتال پر تاجردو گروپوں میں تقسیم ہوگئے،ایک گروپ نے کل ہڑتال کا اعلان کر دیاتھا جبکہ دوسرے گروپ نے مارکیٹیں کھلی رکھنے کا اعلان کیا تھا قصور ٹریڈرز الائنس اور انجمن تاجران احسان ظہیر گروپ نے ہڑتال کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے مارکیٹیں کھلی رکھنے کا اعلان کیا تھا جبکہ دوسری طرف چونیاں کوٹ رادہاکشن پتوکی میں بھی تاجر تنظمیں دو گروپوں میں تقسیم ہیں مارکیٹ جزوی طور پہ کھلی رہیں انجمن تاجران صوفی حنیف گروپ نے ہڑتال کی اور مین بازار غلہ منڈی خالد مارکیٹ جزوی طور پہ بند رہی شادی ہال ایسوسی ایشن کے صدر حسن خان نے ہڑتال کا بائیکاٹ کرتے ہوئے شادی ہال کھلے رکھنے کا اعلان کیا تھا
Shares: