لاہور ہائیکورٹ میں شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی
جسٹس امجد رفیق نے نے پنجاب میں اغوا شدہ افراد کی بازیابی سے متعلق حکومت کی پالسی رپورٹ طلب کر لی ،جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ اگر آپ نے پالیسی نہیں بنائی تو ہم آپ کے کسی وزیر کو بلا لیتے ہیں،ڈی آئی جی فیصل کامران نے کہا کہ میں ایک ایک چیز کو دیکھ رہا ہوں، جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ 40 دن ہو چکے ہیں، ایک بندہ لاپتہ ہے، آپ کو تو نیند نہیں آنی چاہیے،ڈی آئی جی فیصل کامران نے کہا کہ انشااللہ ہم کوششیں کر رہے ہیں، جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ مجھے آپ کی انشا اللہ نہیں چاہیے، لاہور سے ایک بندہ غائب ہو جاتا ہے ساری ایجنسیاں مل کر بندہ ڈھونڈ رہی ہیں، کچھ شرم، حیا اور عزت رہنے دیں عدالتوں کی،جو بندے اغوا کر لیے جاتے ہیں ان کے حوالے سے حکومت کی کیا پالیسی ہے ؟ایڈوکیٹ جنرل نے بتایا تھا کہ حکومت اس حوالے سے پالیسی بنا رہی ہے، آپ عدالتوں سے کیا چاہتے ہیں ؟ آپ بتائیں کتنے عرصے میں مغوی کو بازیاب کرا سکتے ہیں، آپ حکومت سے پوچھ کر پالیسی بتادیں،
امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی
آپریشن گولڈ سمتھ کے حوالہ سے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے ایک وی لاگ میں انکشافات کیے تھے اور کہا تھا کہ اب آپریشن گولڈ سمتھ جو ہے چڑیل کی خبر کے مطابق وہ لانج ہو گیا ہے
امریکی قرارداد پاکستان کے سیاسی حالات سے ناواقفیت پر مبنی ہے،ترجمان دفتر خارجہ
گولڈسمتھ 2.0 کے حصے کے طور پر قرارداد 901 پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش
امریکی قرارداد مسترد، وزیر خارجہ کا مقابلے میں قرارداد لانے کا اعلان