ابو علیحہ کی فلم”ککڑی”کا نیا ٹریلر جاری

0
49

ابو علیحہ کی فلم ککڑی کا ٹریلز جاری کر دیا گیا ہے ، ٹریلر کافی جاندار محسوس ہو رہا ہے. فلم کافی سال پہلے بن چکی تھی لیکن مختلف قسم کے تنازعات کا شکار رہی اور اس کی ریلیز کھٹائی میں پڑ گئی ، لیکن اب اس فلم میں کچھ تبدیلیاں کی گئیں اور نام تک تبدیل کر دیا گیا. فلم دو جون کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے. فلم برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں ہونے والے فلم فیسٹیولز میں پیش ہو چکی ہے جہاں اسے ایوارڈز بھی مل چکے ہیں.۔فلم کی عالمی فیسٹیولز میں جو پذیرائی ہوئی اس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ اس کا نام تبدیل کرنے کے علاوہ اس میں کچھ مناظر کو کاٹ دیا جانا چاہیے. فلم کی ٹیم نے ایسا کرنے کے بعد اپریل

2023 میں مرکزی فلم سینسر بورڈ کو نمائش کا اجازت نامہ جاری کرنے کی اپیل کی تھی۔جو کہ انہیں مل گئی. جب اس فلم کا نام جاوید اقبال تھا اس وقت جو ٹریلر جاری کیا گیا تھا وہ کچھ الگ تھا لیکن اب ککڑی نام رکھنے کے بعد ٹریلر نیا بنا کر جاری کیا گیا ہے جسے دیکھنے والے بے حد پسند کررہے ہیں.اس فلم کے حوالے سے ابو علیحہ کا کہنا ہےکہ یہ میرے کیرئیر کی یادگار ترین فلم ہے مجھے بہت امید ہے کہ شائقین اسے سراہیں گے.

Leave a reply