مزید دیکھیں

مقبول

کمار شانو کی بیٹی شینن کا بالی وڈ میں ڈیبیو

نوے کی دہائی میں میوزک کی دنیا پر راج کیا کمارشانو نے، ان کے گائے ہوئے گیت آج بھی زبان زد عام ہیں. کمار شانو اپنے وقتوں میں ہر بڑے میوزک ڈائریکٹر کی اولین ترجیح ہوتے تھے ، اور میوزک کے متوالے کمار شانو کے علاوہ کسی کو بھی سننے کو تیار ہی نہیں تھے. ان کی بیٹی شینن جو کہ امریکی گلورہ ہیں انہوں نے بالی وڈ میں اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کر لیا ہے. وہ اب بہت جلد ویویک شرما کی فلم چل زندگی میں نظر آئیں گی. اس حوالے سے شینن کافی پرجوش ہیں ، انہوں نے انڈیا ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کھل کر بات کی ہے اپنی نئی فلم میں اپنے کردار اور نیپوٹیزم پر. انہوں نے کہا کہ میرا کردار فلم میں بہت اچھا ہے مجھے امید ہے کہ میں اس کے ساتھ انصاف

کروں گی. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے والد کماشانو نے مجھے بالی وڈ کے بارے میں بہت ساری آگاہی دی ہے اور مجھے بہت سارے مشورے اور نصیحتیں کی ہیں ، میں ان کے مشوروں اور نصیحتوں کے ساتھ چلوں گی . بالی وڈ یقینا میرے لئے ایک نئی جگہ ہے میرے والد بےشک اسکا کئی سال تک حصہ رہے ہیں لیکن میرے لئے نئی جگہ ہے میں‌کوشش کروں گی کہ میرا فوکس کام پر رہے.