نوے کی دہائی کا اگر میوزک سنا جائے تو شاید بالی وڈ کے میوزک کا ایسا دور ہے جسے بھلائے نہیں بھولا جا سکتا. اس دور کو اگر گلوکار کمار شانو کا دور کہا جائے تو غلط نہ ہوگا.کمار شانو کی آواز کے پیچھے دنیا پاگل تھی اور ہے. انہوں نے بےشمار سپرہٹ گیت گائے ہیں جو کہ آج بھی سنے جاتے ہیں. کمار شانو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے بہت اچھا دور دیکھا کامیابی دیکھی ، اکیس بائیس ہزار گانے گا لئے لیکن آج بھی میرے اندر سٹار والی فیلنگز نہیں ہیں ، میرا یہی سے بڑا مسئلہ ہے کہ میں خود کو سٹار نہیں سمجھتا. انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سے

ہی کام کے معاملے میں بہت زیادہ پروفیشنل رہا ہوں، اگر مجھے کسی نے کوئی وقت دیا تو میں اس سے ایک منٹ پہلے تو پہنچ جاتا ہوں لیکن دیر نہیں‌ کرتا ، بہت کم بلکہ نہ ہونے کے برابر ایسا ہوا کہ میں اپنے کام سے لیٹ ہوا. اگر میں کہیں لیٹ جانا پسند نہیں‌ کرتا تو مجھے بھی لگتا ہے کہ مجھے بھی انتظار نہیں کروایا جانا چاہیے. انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ جیسے آج بھی نوے کی دہائی کے دور میں رہ رہا ہوں کیونکہ پرستار مجھے جہاں بھی ملتےہیں بہت محبت سے پیش آتے ہیں جسکے لئے میں ان کا شکر گزار ہوں.

Shares: