کویت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستانی ڈاکٹروں کو بلا لیا جو 6 ماہ کے کنٹریکٹ کے تحت کام کرے گا۔
باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان سے 439 افراد پر مشتمل طبی عملہ جلد کویت پہنچے گا۔ کویتی کابینہ نے پاکستان سے طبی ٹیم کی کویت منتقلی کیلئے ادارہ شہری ہوا بازی کو ہدایات جاری کر دیں۔
کویت آنے والا پاکستانی طبی عملہ 96 ڈاکٹرز، 280 نرسنگ سٹاف اور 63 ٹیکنیشنز پر مشتمل ہو گا۔ عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ یہ پاکستانی طبی عملہ 6 ماہ کے کنٹریکٹ کے تحت کام کرے گا
برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئے احکامات کے مطابق 30 افراد کے اجتماع کو 6 افراد تک محدود کیا جائے گا جبکہ پابندیوں سے متعلق مزید اعلانات وزیراعظم بورس جانسن کریں گے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ گھر کے اندر اور باہر اجتماعات پر پابندی ہوگی تاہم کورونا سیکیور اسکول، دفاتر، اسپورٹس، شادی بیاہ تقریبات اور جنازوں پر اطلاق نہیں ہوگا۔پابندی پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کو جرمانے کئے جائیں گے جبکہ ریستوران سے بھی محض کھانا لے جانے کی اجازت ہوگی۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 لاکھ ایک ہزار822 افراد ہلاک اور دو کروڑ77 لاکھ33 ہزار310 متاثر ہوئے۔امریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد65لاکھ14 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور ایک لاکھ94 ہزار 32 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں