رہنماء ایم کیو ایم پاکستان کنور نوید جمیل انتقال کرگئے

0
32
Kunwar_Naveed

متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر کنورنوید جمیل طویل علالت کے بعد رضائےالٰہی سے انتقال کرگئے ہیں جبکہ کنور نوید جمیل کئی ماہ سے برین ہیمرج کا شکار تھے اور سابق رکن قومی اسمبلی کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج اور کوما میں تھے. کنور نوید جمیل دو ہزار پانچ میں حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے ناظم منتخب ہوئے تھے ۔ وہ انیس سو نوے اور دوہزار تیرہ میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ۔ دو ہزار دو اور دوہزار اٹھارہ میں رکن سندھ اسمبلی بھی رہے ۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا ایم کیو ایم کے رہنما سابق ممبر قومی اسمبلی کنور نوید جمیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کنور نوید جمیل کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا جبکہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں،

راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ کنور نوید جمیل دھیمے مزاج کے زیرک سیاسی رہنما تھے، کنور نوید جمیل کی سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جبکہ مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء تادیر پر نہیں ہو سکے گا علاوہ ازیں اسپیکر قومی اسمبلی کی اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا۔

دوسری جانب ایم کیوایم کےڈپٹی کنوینرکنورنوید کےانتقال پرکنوینرخالدمقبول صدیقی نےاظہارتعزیت کرتے ہوئےکہاکہ کنورنوید تحریک کا نادر اثاثہ اور سینئر رہنما تھے۔ خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم اور ملک کیلئے کنورنویدکی خدمات ناقابل فراموش ہیں،ایم کیوایم کاایک ایک کارکن مرحوم کے سوگواران کے غم میں شریک ہے۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نےکنورنویدجمیل کےانتقال پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اورلواحقین کیلئےصبر جمیل کی دعا کی۔ جبکہ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کنورنویدجمیل انتہائی منجھے ہوئےسیاستدان تھے،اسمبلی میں عوامی مسائل کی نشاندہی میں وہ ہمیشہ پیش پیش رہتےتھے، بطورضلع ناظم حیدرآباد بھی انہوں نےنمایاں خدمات انجام دیں۔

Leave a reply