اینٹ کا جواب پتھر ، کردملیشیا نے 10 ترک شہری ماردیئے

واشنگٹن : اینٹ کا جواب پتھر کرد ملیشیا نے ترکی کے اندر کارروائی کرتے ہوئے 10 تک شہری مار دیئے ہیں‌، ترکی کے شامی سرحدی علاقے پر کرد ملیشیا کے حملے میں 10 ترک شہری ہلاک ہوگئے۔ شمال مشرقی شام کےکرد ریجن میں ترکی کا فوجی آپریشن جاری ہے جس کے بعد ترکی کے شامی سرحدی صوبے ماردین کے شہر نصیبین پر شامی کرد ملیشیا نے راکٹ حملے کیے ہیں۔

سپر مارکیٹ میں مصنوعی گوشت ، تیار خلا میں فروخت زمین پر

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق شامی کرد باغیوں کے راکٹ حملے میں 10 ترک شہری ہلاک اور 35 سے زائد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ حملے میں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔دوسری طرف ترکی نے کہا ہےکہ وہ اس واقعہ کی تحقیقات کررہا ہے

چین یغورمسلمانوں کے قبرستانوں کو مسمار کرکے نشانات مٹانے لگا

دوسری جانب ترک صدر طیب اردوان نے ایک بار پھر آپریشن روکنے کیلئے عالمی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دباؤ کے باوجود شمالی شام میں آپریشن نہیں روکیں گے، مخصوص لوگ جوبھی کہیں ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ساتھ ہی یورپ نے بھی ترکی کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی کوشش ہے

اقرا عزیز نے اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرادیا

Comments are closed.