کویت میں تارکین وطن کے لیے افسوس ناک خبر

کویت میں تارکین وطن کے لیے افسوس ناک خبر

باغی ٹی وی : کویت میں بیرون ملک سے کام کرنے والے تارکین وطن دو لاکھ اقاموں سے محروم ہوگئے ہیں۔

کرونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عاید کردہ پابندیوں کے پیش نظر بیرون ملک سے یہ تمام تارکین وطن کویت میں واپس آنے سے قصر رہے. جس وجہ سے حکام نے ان کے اقامے منسوخ کردیے ہیں یا ان کے ویزے ایکسپائر ہو گئے .

مصر، سری لنکا اور بھارت سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ متاثر ہونے والے تارکین وطن 20 مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں

اگرچہ مذکورہ فیصلہ معطل کردیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود کویتی حکام کے نزدیک اس کا یہ مطلب ہے کہ کویت سے باہرکسی بھی تارک وطن کو اپنے ویزے کی مدت ختم ہونے سے قبل اپنے اقامے کی تجدید کرانا ہوگی اور اس مقصد کے لیے اس کی کویت میں موجودگی ضروری ہے

گذشتہ سال کرونا وائرس کی وبا کے آغاز پر کویتی حکومت نے اپنا یہ فیصلہ عارضی طور پر معطل کردیا تھا جس میں یہ کہا گیا ہے کہ اگر کوئی تارک وطن چھے ماہ تک بیرون ملک رہے گا تو اس کا اقامتی ویزا ازخود ہی منسوخ ہوگا، باوجود اس کے کہ اس کے ویزے کی میعاد ابھی باقی ہو۔

کویت میں کام کرنے والوں کو یہ باور کرایا گیا تھا کہ اگر وہ کرونا وائرس کی وَبا کی وجہ سے باہر ہیں تو ان کا ویزا ویلڈ ہے کیونکہ ان کا ویزہ رینیو نہیں کیا جاسکتا کورونا کی وجہ سے سفری پابندیوں کی وجہ سے .ان کو چھوٹ دی جاتی ہے .

Comments are closed.