کویت:کرونا کا خوف یا حفاظتی تدابیر:کویت میں اذان کے ذریعے لوگوں کو گھروں میں نماز ادا کرنے کی ہدایت،اطلاعات کےمطابق خلیجی ملک کویت میں ’کورونا وائرس‘ کے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر لوگوں کو اذان کے ذریعے نمازیں گھروں پر ادا کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

کویت کی وزارت مذہبی امور نے پہلے ہی نماز جمعہ کے اجتماعات کو ’کورونا وائرس‘ کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے باعث عارضی طور پر معطل کردیا ہے اور لوگوں کو دیگر نمازوں کے لیے بھی کم سے کم مساجد میں جانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

تاہم زیادہ تر لوگوں کی جانب سے نمازوں کی باجماعت ادائگی کے لیے مسجد آنے کے بعد وہاں کے مؤذنوں نے اذانوں کے ذریعے ہی لوگوں کو نمازیں گھروں پر ادا کرنے کی ہدایت کرنا شروع کردی۔

 

https://youtu.be/xGd9dmhV0kk

ترکی کی خبر رساں ادارے ’اناطولو‘ کے مطابق کویت کے مؤذنوں نے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر اذانوں میں تھوڑی سی تبدیلی لاتے ہوئے لوگوں کو گھروں پر نمازیں ادا کرنے کی ہدایت شروع کردی اور اذانوں کی ذریعے ایسی ہدایات کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آنے کے بعد وائرل ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق مؤذن اذان کے درمیان ’حی علی الصلاح‘ (نماز کے لیے آئیں‘ کے بجائے ’الصلاة في بيوتكم‘ (نمازیں گھر پر ادا کریں‘ کا جملہ کہہ رہے ہیں تاکہ کم سے کم لوگ مساجد کی جانب آئیں۔

اگرچہ یہ واضح نہیں ہے کہ کیا پورے کویت کی مساجد میں اسی طرح اذانوں کے ذریعے لوگوں کو گھروں میں نمازیں ادا کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے تاہم سوشل میڈیا پر بتایا گیا کہ مصروف علاقوں کی مساجد میں مؤذنوں کو لوگوں کو ہدایت کرتے ہوئے سنا گیا۔

عرب ممالک سمیت دیگر اسلامی ممالک کے افراد کویتی مؤذنوں کی جانب سے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر لوگوں کو گھروں میں نمازیں ادا کرنے کی ہدایات کی تعریف کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ وائرس سے بچاؤ کو واحد طریقہ احتیاط ہی ہے اور لوگوں کا کسی بھی جگہ کم سے کم تعداد میں جمع ہونا اچھا احتیاط ہے۔

Shares: