کراچی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت زراعت کے شعبے کو ترقی دینے کی خواہاں ہے اور اس کے لیے سولرٹیوب ویلز لگائے جائیں گے اور بچھڑوں کی افزائش کرکے انہیں برآمد کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ پر عمل پیرا ہے اور اس پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت عمل کیاجائے گا۔ یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں کویتی فرم انرٹیک کے چیف ایسوسی ایٹ عبد اللہ ال مطیری کی سربراہی میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیر توانائی امتیاز شیخ ، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم ،وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو ، سیکرٹری توانائی طارق شاہ اور ڈی جی پی پی یونٹ خالد شیخ نے شرکت کی۔ دورے پر آئے ہوئے وفد نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ وہ صوبائی حکومت کے ساتھ واٹر سیکٹر اور اس کی تقسیم ،سولرسسٹم اور حلال گوشت کے لئے مویشیوں کی افزائش میں کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ سی ای او عبد اللہ ال مطیری نے کہا کہ ہماری کمپنی براہ راست سرمایہ کاری کرے گی اور جہاں ضروری ہو وہاں پی پی پی موڈ کے تحت کام کریں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ان کی حکومت کراچی کے مختلف اضلاع میں ٹیپ واٹر کی فراہمی کے لئے واٹر اسکیم شروع کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کویتی کمپنی شہر میں پانی کی تقسیم کا نظام شروع کرے گی تو اس پر ہم ان کا خیرمقدم کریں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبائی محکمہ زراعت کے پاس مویشیوں کے پالنے کے بڑے مراکز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم انرٹیک کو محکمہ زراعت کے ساتھ مل کر کام کرنے پر انہیں خوش آمدید کہیں گے تاکہ مویشیوں کی نئی نسلوں کو فروغ ملے اور حلال گوشت کی برآمد کے لئے ان کی نشوونما کی جاسکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سولر ٹیوب ویلز کی تنصیب کا ایک اور منصوبہ پائپ لائن میں ہے۔ کویت کی کمپنی اس منصوبے میں حصہ لے سکتی ہے اور صوبے میں سولر ٹیوب ویلز نصب کرنے میں مدد فراہم کرسکتی ہے۔ کمپنی کے سی ای او نے وزیر اعلیٰ سندھ کو سندھ میں کام کرنے کے مواقعے دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی فرم پہلے ہی بلوچستان میں کام کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تھر میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقعے موجود ہیں اور انہوں نے وفد کو تھر کے علاقے کا دورہ کرنے اورانہیں ان کی دلچسپی کے شعبوں کی تلاش کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو ہرممکن مدد فراہم کرتی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ سرمایہ کاری کے ساتھ آنے والے وفد کی میٹنگ کا اہتمام کریں تاکہ وہ دیگر مواقعوں پر تبادلہ خیال کرسکیں۔
مزید دیکھیں
مقبول
جعفر ایکسپریس حملہ آپریشن مکمل، 33 دہشتگرد جہنم واصل، 21 مسافر، 4 ایف سی جوان شہید
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی...
ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، تین خوارجی ہلاک
ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ...
سابق نیول چیف ایڈمرل (ر) افتخار احمد سروہی چل بسے
سابق نیول چیف اور سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس...
کراچی میں گھر کی چھت گرنے سے6 بچیاں جاں بحق
کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے جنجال...
جعفر ایکسپریس کے بازیاب مسافروں کا پاک فوج اور ایف سی کو خراج تحسین
جعفر ایکسپریس پر دہشتگردانہ حملے میں بازیاب...
*کویت کے وفد سے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات کے بعد پریس کانفرنس*
