کویت : کویت بزنس مینوں نے بھارت گوشت کی برآمد پر پابندی کا مطالبہ کردیا،بھارت کو بہت بڑادھچکا،اطلاعات کےمطابق بھارت میں اقلیتوں خصوصا مسلمانوں اورمقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پرہونےو الے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے والے عرب شخصیات نے ایک اوربڑا مطالبہ کرکے بھارت کے لیے بہت بڑی مشکل کھڑی کردی ہے
Going to appeal to His Excellency the Minister of Commerce to stop importing beef from India because it is not Halal and evidently illegal as Indian laws criminalizes those who slaughter cows , will also file a complaint against the local suppliers of the same. #Muslims_are_one pic.twitter.com/s1jZTgy8b3
— المحامي⚖مجبل الشريكة (@MJALSHRIKA) May 19, 2020
باغی ٹی وی کےمطابق یہ مطالبہ کویت کے کاروباری حلقوں کی طرف سے سامنے آیا ہے، جس میں حکومت سے کہا گیا ہے کہ بھارت جہاں حلال حرام کی کوئی تمیز نہیںاورجہاں کے انتہا پسند ہندووں کے ہاں گائے کے گوشت کے حوالے سے جونظریات ہیں اس سے بھی بھارت سے برآمد ہونے والے گوشت کی کوالٹی پربہت زیادہ سوالات اٹھ رہے ہیں
Here are more names pic.twitter.com/rBv3E2sjdJ
— Abdul Kadir (@mullakadir) May 19, 2020
ذرائع کے مطابق یہ مطالبہ کرنے والے عرب کاروباری حلقوں کا کہنا ہےکہ بھارت کی طرف سے کوئی ایک مسئلہ نہیں جس پراعتراض بلکہ بھارت میں انسانوں کے ساتھ جوسلوک کیا جاتا ہے اورجہاں بھارتی انتہا پسند مسلمانوں پراتنے بھیانک مظالم کررہے ہیں ان حالات میں بھارت سے تجاارت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا
دوسری طرف کویتی کاروباری حلقوں کا کہنا ہےکہ اگرحکومت کویت اپنے تاجروں کے مطالبے پرعمل کرتی ہے تو اس سے جہاں کویت کے لوگوں کو خراب اورمشتبہ گوشت کی فراہمی رک جائے گی وہاں بھارت کی اس صنعت کو بہت زیادہ نقصان ہونے کا اندیشہ ہے ، بھارت اس صنعت سے اپنے چمڑے کے کاروبارکے ذریعے دنیا سے سرمایا اکٹھا کررہا ہے،
یاد رہےکہ یہ مطالبہ ایسے بااثرافراد کی طرف سے سامنے آیا ہے جو پچھلےکئی ماہ سے بھارت میں ہونے والے مظالم کے خلاف مسلسل آواز بلندکئے ہوئے ہیں ، یہ آواز بلند کرنے والے کویتی بااثرشخصیات نہ صرف کاروبار کےحوالے سے خدشات اورتحفظات کا شکارہیں بلکہ بھارت کے حوالے سے عرب دنیا کو آگاہ کرنے والے بھی یہی افراد ہیںجس کا عرب معاشرے میں بہت زیادہ اثرورسوخ ہے