کیا بات ہوئی کہ کویت میں کرفیو لگانا پڑا
باغی ٹی وی : کورونا نے پھر سے اپنی جڑیں پکڑ لی ہیں. کرونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے کویت میں ایک ماہ کے لیے کرفیو نافذ کیا جائے گا۔
کویتی کابینہ نے ہنگامی اجلاس میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ایک ماہ کیلئے جزوی کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں کورونا نے بڑے پیمانے پرتباہی مچائی تاہم اس سے سب سے زیادہ امریکہ متاثر ہوا ہے۔7 مارچ سے لگنے والا کرفیو ملک بھر میں شام 5 سے صبح 5 بجے تک نافذ رہے گا۔
کابینہ نے بیوٹی پارلر، جم اور ہیلتھ کلبوں اور دیگر تجارتی سرگرمیوں کو اتوار 7 مارچ کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دینے کے فیصلے کی بھی منظوری دی ہے۔یہ اجازت اس شرط پر دی گئی ہے کہ جب کرفیو شام 5 بجے سے اتوار کی صبح 5 بجے تک شروع ہوتا تو بیوٹی پارلر، جم اور ہیلتھ کلبوں کو بند کر دیا جائے گا۔
دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ 18 لاکھ 84 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 17 لاکھ50ہزار سے زائد ہے۔
امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 33 ہزار 636 تک پہنچ گئی ہے جبکہ2 کروڑ 95 لاکھ 26 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔
بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 73 ہزار سے زائد ہے اورایک لاکھ 57 ہزار 584 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔








