عمران خان کی عسکری قیادت سے ملاقات، کیا کھچڑی پک رہی ہے . سنیے مبشرلقمان کا تجزیہ

عمران خان کی عسکری قیادت سے ملاقات، کیا کھچڑی پک رہی ہے . سنیے مبشرلقمان کا تجزیہ

باغی ٹی وی :سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ عمران خان ہفتے کو اعتماد کا ووٹ لینے جا رہے ہیں . انہوں نے کہا کہ اس سلسلےمیں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات بھی کی ہے علم نہیں کہ انہوں نے کہا بات کہی لیکن ان حالات میں یہ ملاقات کوئی عام یا معمولی نہیں‌. ہے

اصل بات یہ ہے کہ وزیر اعظم کو ان کے ترجمان اور مشیران مروا رہے ہیں ، سندھ کا انتخاب ہو ، نوشہرہ کا ہو یا ڈسکہ کا ہر طرف سے مشیران عمران خان کو لے ڈوبے ہیں. اب عمران خان کو ووٹ آف کنفیڈینس ملتا ہے یا نہیں یہ سطحی بات ہے ، اصل بات یہ ہے کہ اس ملک نے سلامت رہنا ہے اور لوگوں نے آتے جاتے رہنا ہے .

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ وزیرا عظم نے خود اعلان کر کے کہ میں ووٹ آف کنفیڈنس لے رہا ہوں تو اس سے ملک کی ساخت متاثر ہوئی ہے . دنیا اور اس کے عالمی ادارے جو پاکستان کو لون دینے جا ارہے ہیں وہ جب دیکھیں گے کہ وزیر اعظم اعتما کا ووٹ لے رہے ہیں. اس صورٹ حال میں دنیا میں پیغام یہ جائے گا. کہ وزیر اعظًم کے صدر آصف علوی نے کہا ہے کہ آپ ووٹ آف کنفیڈنس لیں ، جس کا مطلب ہے کہ وزیر اعطم کی پوزیشن مضبوط نہیں ہے .

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ایسا کر کے وزیرا اعظم نے پاکستان عالمی سطح پر امیچ اچھا پیش نہیں کیا . جس سے ایک بار پھر ثابت ہوا کہ وزیرا عظم کو ان کسی مشیر نے اچھا مشورہ نہیں دیا.

Comments are closed.