خاتون کا بلیک میلنگ سےتنگ آکر خودکشی کرنے کا معاملہ مجسٹریٹ عدالت وسطی میں درج کیا گیا۔پولیس نے وقاص سمیت تین ملزمان کو عدالت میں پیش کردیاعدالت نے مرکزی ملزم وقاص سمیت دو اورملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکردیاتین ملزمان مفرور ہیں، ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہےہیں،تفتیشی افسر کے مطابق خاتون نے دوست کو روتے ہوئے میسجز کیے اور ملزمان کے نام بتائے، اور کیا کہ مجھے ہراساں اور بلیک میل کیا جارہا ہے،محلے کے بہت سے لڑکے ہیں جو مجھے پریشان اور ہراساں کررہے ہیں، مجھے بہت تنگ کرکے رکھ دیا اب تو حد ہوگئی ہے،وقاص نے مجھے 4 مہینے سے تنگ کرنا شروع کردیا تھا،وقاص مجھے ڈرا رہا تھا، دھمکا رہا تھااور ہراساں کررہاتھا،میں جاب کیلئے نکلتی تھی تو وہ میرا راستہ روکتا تھا،کہتا تھا تم نے میری بات نہیں سنی تو میں کچھ بھی کرسکتاہوں،وہ بچوں کو نقصان پہنچانے کا کہتا تھا میں ڈرتی تھی، پریشان ہوتی تھی،اس نے زبردستی مجھ سے نکاح کیا مجھے نہیں پتہ وہ اصلی ہے یا نقلی،نکاح نامہ اس کے پاس ہے اس نے کہا میں تہمارا شوہر ہوں تمہارا خیال رکھوں گا،اس نے میری وڈیو بنائی اور پھر وڈیو وائرل کردی،اس نے اپنے دوستوں کو محلے کے تین چار لڑکوں کو دکھائی ہے،اتنا بڑا دھوکہ فریب میرے ساتھ،خاتون آڈیو میسیج کرتے ہوئے روئے چلی جارہی تھی. اس کا کہنا تھا کہ میں کیا کوئی استعمال کی چیز تھی جو میرے ساتھ اس طرح سے کیا گیا.

Shares: