کیا پاکستان اسٹاک مارکیٹ ساٹھ ہزار کی بلند ترین سطح کو چھو لے گی؟

0
41

کیا پاکستان اسٹاک مارکیٹ ساٹھ ہزار کی بلند ترین سطح کو چھو لے گی؟

باغی ٹی وی پاکستان کی معیشت مستحکم ہونے کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحانات کے حوالے سے بھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں۔

سرمایہ کاری کے معروف بینک جے ایس گلوبل کیپیٹل نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں اور سرمایہ داروں کا اعتماد ہونا شروع ہوگیا ہے۔

جے ایس گلوبل کیپیٹل نے کہا ہے کہ آئندہ دو سالوں میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کے کاروبار اور سرمایہ کاری کے حوالے سے زبردست تیزی کے امکانات ہیں اور سال 2021 تک مارکیٹ 60،000 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھولے گی۔

واضح‌رہے کہ پاکستان کی مسلسل سٹآک مارکیٹ میں بھی بہتر ہو رہی ہے اور پچھلے دنوں اسٹاک مارکیٹ نے چھ سال کا ایک ماہ کا ریکارڈ توڑا ہے.خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا

Leave a reply