لندن :چینی شہریوں کا داخلہ بند کردیا گیا : کرغزستان نے چینی شہریوں کو نئے ویزوں کا اجراء روک دیا ،اطلاعات کے مطابق برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے کرغزستان کے نجی نیوز ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کرغزستان کے نائب وزیرِ خارجہ ’نورلان عبدالرحمانوف‘ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کرغزستان نے پُراسرار کورونا وائرس کے پیشِ نظر اپنے ہمسایہ ملک ’چین‘ کے شہریوں کو نئے ویزے جاری کرنے سے روک دیا ہے۔

علاوہ ازیں وہ چینی شہری جو پہلے ہی کرغزستان کے ویزے کے حامل ہیں انہیں ابھی بھی چین سے کرغزستان آنے کی اجازت ہے۔واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے اس خوفناک کورونا وائرس سے چین میں مزید 118 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 236 ہو گئی ہے۔

علاوہ ازیں چین سے باہر کورونا وائرس سے اب تک 11 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ادھر چین سے آمدہ اطلاعات کےمطابق اس وائرس سے ہلاکتوں میں تیزی آگئی ہے

Shares: