لا وارث موٹر سائیکل اور گاڑیاں اصل مالکان کے حوالے کرنے کا بڑا اقدام

0
34

21-03-2021

مظفرگڑھ میں ایس پی انوسٹی گیشن جاوید احمد خان نے ڈی پی او آفس میں پولیس کیطرف سے قبضہ میں لی گئیں لاوارث موٹر سائیکلیں اصل مالکان کے حوالے کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا، ایس پی انوسٹی نے ابتدائی طور پر 8

موٹر سائیکلیں اصل مالکان کے حوالے کیں جو کافی عرصہ پہلے لاوارث کے طور پر پولیس نے قبضہ میں لی تھیں، ایس پی انوسٹی گیشن جاوید احمد خان کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب انعامی غنی صاحب کی ہدایات پر پولیس کے قبضہ میں لی گئیں لاوارث گاڑیاں و موٹر

سائیکل اصل۔مالکان کے حوالے کی جا رہی ہیں ابتدائی طور پر 342 موٹر سائیکلوں میں سے 8 مالکان کے حوالے کی جا رہی ہیں جبکہ مزید کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں اصل مالکان کی تلاش کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے

Leave a reply