قصور
پتوکی میں گھر سے لاپتہ ہونے والے نوجوان کی چار دن پرانی گلے میں پھندا لگی لاش بانسوں کے ساتھ لٹکی ہوئی برآمدسٹی پتوکی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کردیا گیا
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چار روز قبل ڈھولن چک نمبر 27 کے رہائشی محمد جاوید کا 25 سالہ بیٹانعیم جاوید گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا جس کی لاش تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ منڈیانوالہ چک نمبر 19 سے ریلوے لائن کے ساتھ واقع بانسوں کے ساتھ لٹکی ہوئی ملی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل پتوکی آصف حنیف جوئیہ پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے جنہوں نے اس افسوس ناک واقع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور اور واقع کی تحقیقات شروع کردی ڈی ایس پی سرکل پتوکی آصف حنیف جوئیہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاش پرانی ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کیا جائے گا اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور ملزمان کو جلد ہی ٹریس کرلیا جائے گا ۔