مزید دیکھیں

مقبول

وزیراعظم شہبازشریف نے سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کر دی

وزیراعظم پاکستان، شہباز شریف نے سول سرونٹس کی پروموشن...

عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں ؟ اہم خبر آ گئی

ملک بھر میں عید الفطر پر سرکاری ملازمین کی...

لال سنگھ چڈھا نیٹ فلیکس پر چھا گئی

عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا جو بائیکاٹ ٹرینڈ کا اتنی بری طرح سے شکار ہوئی کہ باکس آفس پر منہ کے بل جا گری. عامر خان کو اس فلم سے بے انتہا امیدیں تھیں، لیکن انہیں فلم ریلیز کے بعد بہت زیادہ مایوسی کا سامنا کرنا پڑا. عامر خان نےفلم کی پرموشنز کے دوران کہا تھا کہ اس فلم کو اگر کامیابی نہ ملی تو مجھے دھچکا لگے گا اور یہی ہوا کہ عامر خان کچھ وقت صدمے میں رہے. باکس آفس پر فلم نے ناکامی کا سامنا کیا، لیکن نیٹ فلیکس پر یہ فلم ریلیز ہوتے ہی چھا گئی ہے. نیٹ فلیکس پر فلم کو بہت زیادہ دیکھا جا رہا ہے. یوں عامر خان کے لئے یہ ایک اچھی خبر ہے کہ فلم نیٹ فلیکس پر اچھا بزنس کررہی ہے لیکن ساتھ ہی بری خبر یہ ہے کہ ہندو انتہا پسند اس پلیٹ فارم پر فلم کی کامیابی پر

سخت ناراض ہونے لگے ہیں اور عامر خان کی طرف ایک بار پھر اپنی تنقید کے رخ کر لئے ہیں . یاد رہے کہ فلم کو بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں ریلیز کیا گیا لیکن فلم پہلے تین دن ہی منہ کے بل جا گری .عامر خان کی اس فلم کے بعد بہت ساری فلمیں بائیکاٹ ٹرینڈ کا شکار ہوئیں تاہم براہمسٹرا لال سنگھ چڈھا کے بعد واحد فلم رہی ہے جو بائیکاٹ ٹرینڈ کا شکار نہیں ہو پائی .