بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا جس کی ریلیز سے قبل بھرپور پرموشن کی گئی. فلم کے بائیکاٹ کے ٹرینڈز تک چلائے گئے. عامر خان کو اس فلم سے کافی امیدیں وابستہ تھیں کہا جا رہا ہے کہ فلم نے شائقین کو مایوس کیا ہے. فلم 11 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنی اور کہا جا رہا ہے ابھی تک فلم صرف 37 کروڑ روپے کما پائی ہے. کہا جا رہا ہے فلم لال سنگھ چڈھا عامر خان کے کیرئیر کی ان فلموں میں سے ایک ہے جس نے بہت ہی کم بزنس کیا ہے. خبریں یہی ہیں کہ فلم مکمل طور پر فلاپ ہو چکی ہے کہا یہ بھی جا رہا ہے کہ اس فلم کے ڈسٹری بیوٹرز کو بہت زیادہ نقصان بھی ہوا ہے لیکن اس فلم کے ڈسٹری بیوٹر نے ڈسٹری بیوٹرز کے نقصانات سے دوچار ہونے کی افواہوں کو مسترد کردیا
ہے ای ٹائمز کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ فلم اس طرح سے نہیں چلی جس طرح سے سوچا جا رہا تھا لیکن اس سے اس طرح کے اندازے لگانا کہ ڈسٹری بیوٹرز کو بہت بڑا نقصان ہو گیا ہے یہ غلط ہے.یوں لال سنگھ چڈھا کے ڈسٹری بیوٹر نے ایسی خبروں کو رد کر دیا ہے جن کے مطابق فلم فلاپ گئی ہے یا بہت زیادہ بزنس نہیںکر سکی. رپورٹس یہ بھی ہیں کہ عامر خان فلم کے حوصلہ افزا بزنس نہ ہونے پر صدمے کا شکار ہیں اور انہیں ایک بڑا دھچکا بھی لگا ہے جیسا کہ انہوں نے اس فلم کی ریلیز سے قبل ہی کہہ دیا تھا کہ اگر شائقین نے فلم کو پسند نہ کیا تو انہیں بہت برا لگے گا.