بالی وڈ کی خوبصورت اداکارہ کیارا ایڈوانی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا کے لئے آڈیشن دیا تھا، اور یہ آڈیشن کئی برس پہلے دیا تھا ، اس وقت مجھے معلوم نہیں تھا کہ اس فلم کا نام کیا رکھا جائیگا. میں نے آڈیشن دیا لیکن مجھے کوئی جواب نہ ملا. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آڈیشن دینا بہت اچھی بات ہوتی ہے اس سے آپ کو اور ڈائریکٹر کو سمجھ آجاتی ہے کہ جس کو کاسٹ کرنے کی خواہش کی جا رہی ہے وہ اس کردار کے لئے موزوں بھی ہے یا نہیں. کیارا نے کہا کہ مجھے آڈیشن دینے میں کوئی دقت محسوس نہیں ہوتی.
انہوں نے کہا کہ ”فلم کو بنانا اس میں کام کرنا یہ سب ایک ٹیم ورک ہوتا ہے” اور جو جس کردار کےلئے موزوں ہو اس کو ہی کاسٹ کیا جانا چاہیے. کیارا نے کہا کہ مجھے لال سنگھ چڈھا میں اگر نہیں بھی کاسٹ کیا گیا تو کوئی بات نہیں کرینہ کپور نے بہت اچھے سے کردار کو نبھایا ہے ، میںکرینہ اور عامر خان دونوں کو بے حد پسند کرتی ہوں. واضح رہے کہ لال سنگھ چڈھا گزشتہ برس اگست میں ریلیز کی گئی ، فلم نے باکس آفس پر شدید ناکامی کا منہ دیکھ.ا اور اس ناکامی کا عامر خان نے بہت صدمہ لیا.