لاہور:نئی ٹیکنالوجی کتنا کمال دکھاتی ہے یہ تو پتہ چلے گا بعد مگر فی الحال حکومت پنجاب کی ہدایت پر ایک ایسی ایپلی کیشن تیار کرلی گئی ہے جس کے ذریعے گھریلوملازمین پر تشدد کو روکنے میں مدد ملے گی ،اطلاعات کےمطابق گھریلو ملازمین کی سہولت کے لیے پنجاب ایمپلائزسوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن نے گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ اینڈ رائیڈ ایپلی کیشن متعارف کرادی۔انصر مجید خان کا کہنا تھا کہ مالکان ایپ سٹور میں جا کر بآسانی اینڈرائیڈ ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
مولانا کا ’’حلوہ مارچ‘‘قائداعظم کی اپوزیشن اورفواد چوہدری کا جلوہ
گھریلوملازمین پر تشدد کی روک تھام کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے صوبائی وزیر لیبر انصرمجید خان نے کہا ہےکہ گھریلو ملازمین کو سوشل سکیورٹی کی رجسٹریشن کیلئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، اینڈرائیڈ ایپ کا نام ڈومیسٹک ورکرز رجسٹریشن ایپ رکھا گیا ہے، ڈومیسٹک ورکرز ایکٹ کے تحت ملازمین کو رجسٹرڈ کرانا مالک کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے۔
معروف اینکرمبشرلقمان نے دھرنا ختم ہونے کی پشین گوئی کردی
صوبائی وزیرانصر مجید خان کا کہنا تھا کہ گھریلو ملازمین اینڈ رائیڈ ایپلی کشن کے ذریعے مفت علاج معالجے، بچو ں کی اعلیٰ تعلیم اور مالی معاونت کی سہولت آن لائن حاصل کرسکیں گے، کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن ثاقب منان نے ایپلی ایکشن کی تیاری میں اہم کردارادا کیا ہے۔صوبائی وزیرنے اس بات کا اظہار بھی کیا کہ جو مالکان اس ایپ کےاستعمال میں رکاوٹ بنیں گے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی