غزہ میں کورونا مریضوں کے لیے لیبارٹری اسرائیلی فوجیوں نے تباہ کردی

0
33

غزہ :غزہ میں کورونا مریضوں کے لیے لیبارٹری اسرائیلی فوجیوں نے تباہ کردی،طلاعات کے مطابق صہیونی فورسز نے مسلسل نويں دن بھی فلسطينی آبادی پر بمباری کی، جس میں مزيد 24 فلسطينی شہید ہوگئے۔ محکمہ صحت کا مرکز اور غزہ ميں کووڈ 19 کی واحد ليبارٹری بھی تباہ ہوگئی،

ذرائع کے مطابق ان حملوں میں اس کے علاوہ بھی بہت زیادہ نقصان ہوا ہے جس میں‌ اسکول، يونيورسٹياں اور يتيم خانہ بھی ملبے کا ڈھير بن گئے، امدادی ادارے ہلال احمر کا دفتر بھی متاثر ہوا۔ 61 بچوں اور 36 خواتين سميت شہداء کی تعداد 271 تک پہنچ گئی، 1500 سے زائد زخمی ہيں۔ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ پر حملوں کے بعد سے اب تک 52 ہزار فلسطينی بے گھر ہوچکے ہيں۔

امریکا کی حمایت کے بعد اسرائیل کی بربریت میں مزید اضافہ ہوگیا، منگل کی علی الصبح ایک بار پھر غزہ پر شدید بمباری کی گئی، اسرائيلی جنگی طياروں نے شمالی غزہ ميں بيتِ لاحيہ اور مغربی غزہ ميں النصر کے علاقوں ميں سرکاری و رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنايا۔

اسرائیلی حملے ميں غزہ کی محکمہ صحت کی عمارت تباہ ہوگئی، جو 20 لاکھ فلسطينيوں کو صحت کی فراہمی اور کرونا ٹيسٹنگ کا واحد مرکز بھی تھی،

دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ایک طرف اسرائیلی حملوں کی وجہ سے فلسطینی زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں تودوسری طرف کورونا کی تباہ کاریوں میں پھنسے ہوئے ہیں ، ان حالات میں لیب کا تباہ ہونا ان پریشان حال لوگوں‌سے ان کی زندگیوں‌کوزبردستی چھیننے کے مترادف ہے

Leave a reply