گرمی کی لہر: شمالی علاقوں میں گلیشیئرز پھٹنے کا خدشہ،دریائے سندھ میں پانی کا بہا ؤغیرمعمولی

دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ 2لاکھ کیوسک سے بڑھ چکا ہے
0
57

شمالی علاقوں میں گرمی کی شدید لہرسے گلیشیئرز پھٹنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے-

باغی ٹی وی : ذرائع وزارت آبی وسائل کے مطابق درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں گلیشیئر سے نکلنے والے ندی نالوں میں طغیانی کی کیفیت ہے، دریائے سندھ میں پانی کا بہا ؤغیر معمولی ہو رہا ہےشمشال ویلی، گانچھے، پسو اور سکردو سے ملحقہ علاقوں میں ندی نالوں میں بھی طغیانی ہے جبکہ دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ 2لاکھ کیوسک سے بڑھ چکا ہے گرمی کی شدت میں اضافے یا برقرار رہنے سے دریائے سندھ کا بہاؤ ساڑھے 3لاکھ کیوسک تک جا سکتا ہے، گرمی کی شدت اور حبس سے بھی گلیشیئر پگھلنے کا خدشہ ہے۔

پری مون سون بارشوں سےسیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں آج بارش برسانے والا سسٹم داخل ہو چکا ہے جس کے باعث 30 جون تک پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں کا امکان ہے موسلا دھار بارشوں سے لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالا میں اربن فلڈنگ جبکہ مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور متعدد شہروں میں گرمی کی شدت حقیقی درجہ حرارت سے کئی ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کی جا رہی ہےسبی، لاڑکانہ اور دادو میں پارا 42 ڈگری تک گیا تاہم گرمی کی شدت 50 ڈگری تک محسوس کی گئی جبکہ خیرپور، ملتان اور پشاورمیں درجہ حرارت 40 ڈگری اور لاہورمیں 39 کی گرمی کی شدت 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی اسلام آباد میں 38 ڈگری کی گرمی 48 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے جبکہ کوئٹہ میں 37 ڈگری اور کراچی میں درجہ حرارت 36 گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ٹائٹن کے زیر سمندر پھٹنے کی تحقیقات شروع

دوسری جانب ملک کے بیشتر شہروں میں گرمی کے بڑھتے ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ شروع ہو گگئی ، شہری علاقوں میں 8 گھنٹے اور مضافاتی علاقوں میں 16 گھنٹے تک بجلی غائب رہنے لگی پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 765 میگاواٹ تک پہنچ گيا ہے۔

کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ پر پشاور میں شہریوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا کراچی میں بھی لوڈشیڈنگ 4 سے 14 گھنٹے تک ہو گئی، کے الیکٹرک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ علاقے میں بجلی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہے۔

اسٹیٹ بینک کا عیدلاضحیٰ کی چھٹیوں میں بینکس کھولنے کا اعلان

Leave a reply