لاک ڈاؤن کے خلاف ہزاروں افراد باہر نکل آئے ، سڑکیں میدان جنگ بن گئیں

0
41

لاک ڈاؤن کے خلاف ہزاروں افراد باہر نکل آئے ، سڑکیں میدان جنگ بن گئیں

باغی ٹی وی :لاک ڈاؤن سے تنگ عوام کا پیمانہ صبر لبریز ہو گیا . نیدرزلینڈ میں لاک ڈاؤن کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے، سو سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

نیدرزلینڈ میں کورونا کی وبا خطرناک صورت اختیار کر گئی، لاک ڈاؤن اور کرفیو نامنظور کرتے ہوئے ہزاروں افراد دارلحکومت ایمسٹرڈٰیم میں سڑکوں پر نکل آئے اور زبردست احتجاج کیا، مظاہرین نے کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی، دکانوں میں بھی توڑ پھوڑ کی۔

پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے، پولیس نے سو سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے خلاف لوگوں نے ایمسٹرڈیم کے بڑے پارک میں دھرنا دے دیا، نیدرزلینڈ میں دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار رات کا کرفیو لگایا گیا ہے، نیدرزلینڈ میں کورونا سے 13 ہزار 540 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 17 لاکھ 45 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 58 لاکھ 86 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 29 ہزار 490 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 57 لاکھ 2 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 503 اور ایک کروڑ 66لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 17 ہزار 81 اور 88 لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 37 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 69 ہزار 462 ہے۔برطانیہ میں 36 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 97 ہزار 939 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 30 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 73 ہزار 49 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں 26 لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 55 ہزار 441 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 24 لاکھ 66 ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ 85 ہزار 461 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترکی میں 24 لاکھ 29 ہزار 605 افراد متاثر اور 25 ہزار 73 ہلاک ہو چکے ہیں۔

Leave a reply