بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک عورت لڈو کے کھیل میں اپنے آپ کو بھی ہار بیٹھی۔

کہتے ہیں کہ جوا کسی کا نا ہوا، جوئے کی لت تمام نشوں اور بری عادتوں میں سب سے بری ہے کیونکہ اس کی کوئی حد نہیں ہوتی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے ضلع پرتاب گڑھ کی نگر کوتوالی کے علاقے دیوکلی کے رہائشی شخص نے پولیس کو درخواست دی۔ درخواست دینے والے شخص نے بتایا کہ وہ راجستھان کے شہر جے پور میں محنت مزدوری کرکے پیسے اپنی بیوی کو بھجواتا ہے تاکہ اس کی بییو اور 2 بچوں کی پرورش ہوسکے۔

درخواست گزار شخص نے بتایا کجہ اس کی بیوی رینو (فرضی نام) کو لڈو پر جوئے کی لت لگ گئی۔ وہ اپنے ہی مالک مکان سے لڈو کھیلتی تھی۔ وہ جو بھی پیسے بھجواتا وہ جوئے میٓں اڑادیتی، چند روز پہلے جب اس کے پاس پیسے ختم ہوگئے تو اس نے خود کو ہی داؤ پر لگادیا اور ہار گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں
حرا کلچرل کالونی: مکہ مکرمہ آنے والوں کے لیے ایک نیا تجربہ
ملتان ٹیسٹ؛ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری
فیفا ورلڈ کپ؛ ارجنٹائن اور کروشیا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں کل آمنے سامنے ہوں گی
روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں میں 3 گنا اضافہ
’’ٹک ٹاک‘‘ پر بہادری دکھانے کا انجام، مصری لڑکا معذور ہو گیا
روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں میں 3 گنا اضافہ
پولیس میں درج کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ اس کی بیوی اب بچوں کو چھوڑ کر اس کے مالک مکان کے پاس چلی گئی ہے۔ اس نے بیوی کو ساتھ لے جانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ اس پر راضی نہیں ہوئی۔

Shares: