وکیل کی بدسلوکی کا شکار لیڈی کانسٹیبل اچانک کہاں چلی گئی؟ پولیس کا بھی لاعلمی کا اظہار
وکیل کی طرف سے بدسلوکی کا شکار ہونے والی لیڈی کانسٹیبل اچانک منظر عام سے غائب ہو گئی ہیں،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیڈی کانسٹیبل فائزہ کے گھرکوتالہ لگا ہوا ہے اور محکمہ پولیس نے بھی اس بات سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے کہ کانسٹیبل فائزہ اس وقت کہاں ہے؟ کانسٹیبل فائزہ نے انصاف نہ ملنے پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس نظام سے سخت مایوس ہوئی ہیں اور انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ وہ خودکشی کرے یا کیا کرے؟
لیڈی کانسٹیبل فائزہ نے اپنی نوکری سے استعفیٰ دینے کی بات کی تھی جبکہ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ انہیں لیڈی کانسٹیبل کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا ہے،