برطانوی شہزادی آنجہانی لیڈی ڈیانا کی نوجوان بھتیجی 29 سالہ ماڈل و سماجی رہنما کٹی اسپینسر نے خود سے عمر میں کئی گنا بڑی عمر کے شخص اور فیشن ڈیزائنر سے منگنی کرلی

کٹی اسپینسر آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کے بڑے بھائی صحافی، لکھاری و سماجی رہنما 55 سالہ چارلز ایڈورڈ کی بیٹی ہیں کٹی اسپینسر شہزادہ ہیری اور ولیم کی والدہ کی جانب سے کزن ہیں جب کہ وہ اپنے معاشقوں کی وجہ سے کافی شہرت رکھتی ہیں

فیشن میگزین ’ہیلو‘ کی رپورٹ کے مطابق 29 سالہ کٹی اسپینسر نے جنوبی افریقن نژاد فیشن ڈیزائنر 61 سالہ مائیکل لیوس سے منگنی کرلی نوجوان ماڈل فیشن ڈیزائنر سے جلد سے جلد شادی کرنے کے لیے بھی تیار ہیں

منگنی سے قبل کٹی اسپینسر گزشتہ ماہ دسمبر میں جنوبی افریقہ بھی گئیں تھیں اور کرسمس کے موقع پر انہوں نے کیپ ٹاؤن سے مداحوں کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی تھیں
رپورٹس میں بتایا گیا کہ بمشکل کٹی اسپینسر کے منگیتر کی دولت 10 کروڑ ڈالر سے زائد ہے اور ان کی پہلی شادی ناکام ہوچکی تھی کٹی اسپینسر کے منگیتر کے تین نوجوان بچے ہیں اور ان کے ماضی میں بھی دیگر ماڈلز و خواتین کے ساتھ تعلقات رہے ہیں
کٹی اسپینسر کے ماضی میں بھی خود سے زائد العمر افراد سے تعلقات رہے ہیں اور وہ ماضی میں خود سے بڑی عمر کے افراد سے تعلقات کا اعتراف کرنے سمیت خود کو خوش قسمت بھی قرار دے چکی ہیں کٹی اسپینسر نے ماضی میں کہا تھا کہ ان کے جتنے بھی مرد حضرات سے تعلقات رہے وہ سبھی میچور اور اچھے انسان تھے اور وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں








