الحمرا ء نے عقیدت کا نذرانہ سلسلے کے تحت دُھن ”بھر دو جھولی میری“ ریلیز کر دی
الحمرا ء نے عقیدت کا نذرانہ سلسلے کے تحت دُھن ”بھر دو جھولی میری“ ریلیز کر دی
الحمرا کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمن رائے کا کہنا ہے کہ ”عقیدت کا نذرانہ“ سلسلے میں الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس‘کے اساتذہ و آرٹسٹوں کی خدمات قابل تحسین ہے۔ -دُھن نوشاد علی خان اور اسکے ساتھیوں نے فلیوٹ،ڈھولک اور طبلہ پر پیش کی ہے-
ثمن رائے کا مزید کہنا تھا کہ خوش قسمتی ہے نیک مقاصد کو آگے بڑھا رہے ہیں،ہمارا کام تاریخ کا اہم باب ثابت ہوگا۔الحمرا ء اس سے قبل بھی قوالی ”مرحبا ‘سرکار آگئے“اور ُدھن ”تَا جدار حرم“ کامیابی سے ریلیزکر چکا ہے-الحمراء میں ہفتہ شانِ رحمت اللعالمین ؐبھی تزک و احتشام سے منایا جائے گا۔
ثمن رائے کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے بھی قوالیاں،دھنیں اور نعت شریف ریلیز کی جائیں گی۔