لاہور ایکسپو میں قرنطینہ سینٹر کرکٹ کا میدان بن گیا
لاہور ایکسپو میں قرنطینہ سینٹر کرکٹ کا میدان بن گیا
باغی ٹی رپورٹ کے مطابق ، لاہور ایکسپو سینٹر کے قرنطنہ وارڈ میں مریضوں نے کرکٹ کھیلنا شروع کردی ، سوشل میڈیا پرا یک ویڈیو وئرل ہوئی ہے ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے .ایکسپوسینٹر لاہور میں مریض یا عملے کے اہلکار وارڈ کے اندر ہی بیٹ گیند لیے کرکٹ کھیل رہے ہیں. اس حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے کوئی روک ٹوک نہیں ہے
Corona ward expo centre Lahore pic.twitter.com/V8k5G6fhFw
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) June 11, 2020
کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 834 نئے مریض سامنے آئے، پنجاب میں 45 ہزار 463، سندھ میں 43 ہزار 709، خیبر پختونخوا میں 15 ہزار 206، بلوچستان میں 7 ہزار 335، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 18، اسلام آباد میں 6 ہزار 236 جبکہ آزاد کشمیر میں 488 مریض ہیں
پاکستان میں اب تک 7 لاکھ 80 ہزار 825 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار 573 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 38 ہزار 391 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں .
پاکستان میں کرونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 101 اموات ہوئیں جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 356 ہوگئی ہے۔ سندھ میں 738، پنجاب میں 841، خیبر پختونخوا میں 619، اسلام آباد میں 62، گلگت بلتستان میں 14، بلوچستان میں 73 اور آزاد کشمیر میں 9 مریض جان کی بازی ہا رچکے ہیں