لاہور پولیس آپریشنز ونگ کا قانون شکن غنڈہ عناصر کے خلاف بھرپور ایکشن
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : لاہور پولیس آپریشنز ونگ کا قانون شکن غنڈہ عناصر کے خلاف بھرپور ایکشن ،سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ہدایت پر ہوائی فائرنگ کرنے والے دو ملزمان حوالات میں بند کردیا.
اسی پی کینٹ کے مطابق کینال روڈ پر گھوڑوں کی ریس اور ہوائی فائرنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر لیے، کینال روڈ پر گھڑ دوڑ اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیو گذشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔قانون شکنی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی۔
ایس ایچ او غازی آباد کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئ۔گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے. دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، جلد گرفتار کر لیں گے۔ایس پی کینٹ
ایس پی کینٹ فرقان بلال کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں۔ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں.