کرائے کے قاتلوں کے خلاف کارروائی، 7 شوٹر گرفتار

0
40
arrest

سی آئی اے ماڈل ٹاؤن کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی

سی آئی اے ماڈل ٹاؤن نے گزشتہ دو ماہ کی کارکردگی کی تفصیلات جاری کر دی، سی آئی اے ماڈل ٹاؤن نے دو ماہ میں 3 گینگ گرفتار کیے 9 کس گینگ ملزمان کے دوران تفتیش انکشاف پر 62 مقدمات میں چالان کیے،کل 222 مقدمات میں ملزمان سے 7 کروڑ 42لاکھ سے زائد نقدی برآمد کی، بعد از برآمدگی 480 ملزمان حوالات جوڈیشل بھجوایا، سنگین مقدمات میں 26 کس انتہائی مطلوب مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی،

کرائے کے قاتلوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7 شوٹر گرفتار کیے،ڈی ایس پی حسین حیدر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اندھے قتل،اور رابری معہ قتل کے مقدمات چالان کیے،ملزمان سے طلاںٔی زیورات،موباںٔل فونز،اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہےایس ایس پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے ڈی ایس پی سی آئی اے ماڈل ٹاؤن اور اس کی ٹیم کو شاباش اور تعریف سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا، اور کہا کہ پولیس پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے ملزمان کو سخت سزائیں دلوائی جائیں گی

بدمعاشوں کے ڈیروں پر کاروائیاں شروع، دہشت کی علامت سمجھا جانے والا محمود عرف مودا گینگسٹر ساتھیوں سمیت گرفتار

جہانگیر ترین کیخلاف کاروائی سے پہلے عدالت کو بتانا ہو گا،عدالت کا حکم، درخواست ضمانت واپس

بریکنگ..شہزاد اکبر کھل کر جہانگیر ترین گروپ کیخلاف آ گئے، مقدمہ درج کروا دیا

دوسری جانب ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت اجلاس، تمام ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی، ڈاکٹر انوش مسعود نے قتل، اقدام قتل، بلائنڈ مرڈر کے مقدمات کی ڈسپوزل کا جائزہ لیا ،زیر التوا مقدمات میں درپیش مسائل بارے دریافت کیا،جلد چالان جمع کروانے کا حکم دیا، خاموش ملزمان اور روڈ سرٹیفکیٹس کی پینڈینسی فوری طور پر کلیئر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ چالانی تناسب میں بہتری کےلیے دستیاب تمام وسائل بروئے کار لائیں، تفتیشی افسران کے ساتھ مقدمات کی جلد یکسوئی کے لیے روزانہ میٹنگ یقینی بنائیں، تکمیل چالان اور کیسز یکسو کرنے کےلیے پراسیکیوٹرز سے کوارڈینیشن کریں،متحرک گینگز سمیت اشتہاریوں کی گرفتاری یقینی بنائیں، محنتی تفتیشی افسران کی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی اسناد دیں،

Leave a reply