چھوٹی سکرین کے بڑے اداکار منیب بٹ جن کا آج کل لاہور میں ایک ڈرامہ شوٹ ہو رہا ہے وہ کہتے ہیں کہ مجھے لاہور آکر کام کرنے میں بہت مزہ آرہا ہے یہاں لوگ بہت اچھا ریسپانس دیتے ہیں بہت پیار دیتے ہیں تاہم کراچی میں‌کام کرنے کا بھی اپنا ہی مزہ ہے منیب بٹ نے اپنے حالیہ ایک انٹرویو میں کہا کہ میں سوشل میڈیا پر متحرک ہوں اور جو ٹھیک لگتا ہے وہی کہتا ہوں مجھے لگتا ہے کہ عمران خان اس ملک کے لئے بہترین چوائس ہیں اور ان کی حکومت کے خلاف سازش تو ہوئی ہے وہ سازش کس نے کی ہے یہ میں‌حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتا. انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگر لوگ میری بات سنتے ہیں تو میں ان کو وہ بتائوں جو مجھے پتہ ہے یا میں ٹھیک سمجھتا ہوں. منیب بٹ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فلموں میں‌کام کروں گا لیکن ابھی ایسا کوئی سکرپٹ سمجھ میں‌نہیں آیا کہ حامی بھر لوں.حالیہ فلمیں اپنے کام کی مصروفیت کی وجہ سے نہیں دیکھ سکا لیکن مجھے یقین ہے کہ ساری فلمیں اچھی تھیں یقینا اچھی تھیں تو لوگ سینما گھروں میں جوق در جوق گئے.منیب نے کہا کہ مجھے ہر قسم کے کردار کرنا اچھا لگتا ہےاور انٹرویوز اس لئے کم دیتا ہوں کیونکہ میرا ایک یوٹیوب چینل ہے وہاں میں اپنے حوالے سے ہر چیز شئیر کرتا ہوں لہذا جس کو میرے بارے کچھ جاننا ہے کچھ پوچھنا ہے تو وہ آئے اور دیکھے میں انہی کے لئے ہر چیز اپ لوڈ کرتا ہوں.

Shares: