مزید دیکھیں

مقبول

اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے پر چوہدری سالک کا نوٹس

اسلام آباد:وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اوورسیز پاکستانیوں...

سینیٹ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پرقراردادمنظور

سینیٹ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر...

صدرزرداری وفاق کی علامت نظرنہیں آئے،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر...

شادی کا جھانسہ ، پاکستانی لڑکیوں کی چین اسمگلنگ، 3 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(باغی ٹی وی )اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف...

لاہور: اداکارہ نیلو بیگم کو حضرت میاں میرقبرستان میں‌ سپرد خاک کر دیا گیا

لاہور: لاہور: اداکارہ نیلو بیگم کو حضرت میاں میرقبرستان میں‌ سپرد خاک کر دیا گیا،اطلاعات کے مطابق ماضی کی معروف اداکارہ نیلو بیگم کی نماز جنازہ حالی روڈ گلبرگ میں ادا کی گئی، جس کے بعد انھیں دربار حضرت میاں میرؒ سے ملحقہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

نماز جنازہ میں فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نیلو بیگم کے انتقال پر اداکار شان اور سوگوار اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

تفصیل کے مطابق اداکار شان کی والدہ اور ہدایتکار وفلمساز ریاض شاہد کی اہلیہ ماضی کی معروف اداکارہ نیلوبیگم کی نماز جنازہ حالی روڈ گلبرگ میں ادا کر دی گئی ہے۔ نماز جنازہ میں شوبز اور دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

نماز جنازہ میں ڈائریکٹر حسن عسکری، سید نور، اداکار افضل خان المعروف جان ریمبو، غلام محی الدین، اداکار معمر رانا، راشد محمود، شفقت چیمہ، گلوکار وارث بیگ، قیصر پیا، شاہد خان، ناصر ادیب و دیگر نے شرکت کی۔

نیلو بیگم کو دربار حضرت میاں میر سے ملحقہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اداکارہ صائمہ نور، نغمہ بیگم اور اداکارہ میرا نے بھی سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔