کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ،لاہور میں نیوکیمپس انڈرپاس کا نام کشمیر سے منسوب کر دیا گیا۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پہلے پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس کے نزدیک انڈرپاس کا نامور صحافی وارث میر کے نام پر تھا۔اب اس کا نام بدل کر کشمیر انڈر پاس رکھ دیا گیا ہے۔

یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے کی 36 سڑکوں اور 9 پارکوں کے نام کشمیر سے منسوب کرنے کا اعلان کیا تھا، جس میں سے لاہور کے 11 مقامات کے نام کشمیر سے منسوب کیے جائیں گے۔

اس وقت کشمیر کی تحریک آزادی عروج پر ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ بیس دن سے کرفیو نافذ ہے۔ کشمیری عوام بھارت کی ریاستی دہشت گرد ی کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے۔ بھارتی ظلم و جبر کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے جوان ہیں۔ موجودہ حکومت کشمیریوں کے ساتھ ہر ممکن طور پر اظہار یکجہتی کی کوشش کر رہی ہے۔

Shares: