لاہورائیر پورٹ پربرآمد سنائپرگن کی گولیاں کس ملک سے لائی گئیں؟ جان کر ہوں‌ حیران

0
56

صوبائی دارالحکومت لاہور کے ائیر پورٹ پر مسافر کے بیگ سے ہزاروں گولیاں برآمد ہونے پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے.

لاہور ایئرپورٹ پر بھاری مقدار میں اسلحہ پکڑا گیا، سمگلنگ کی کوشش ناکام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورایئر پورٹ پرمسافرکے بیگ سے ہزاروں گولیاں برآمد ہونے پرمقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، امریکا سے آنےوالا محسن نواز نجی ایئر لائن پر لاہور پہنچا تھا ،ملزم شبہ ہونے پراپنے گولیوں سے بھرے بیگ چھوڑکرفرارہوگیا تھا.

کسٹم حکام نے ٹیگ کی مدد سے ملزم کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کر لیا، گولیوں سے بھرے بیگ امریکا سے بک ہوئے تھے، مختلف اقسام کی گولیوں میں 308 بورکی گولیاں بھی شامل تھی، یہ گولی عام طور پراسنائپر رائفل میں استعمال ہوتی ہے
ملزم نےاب تک گولیاں لانے سےمتعلق کسٹم حکام کو کوئی معلومات نہیں دیں .

ڈپٹی کلکٹر معظم کا کہنا ہے کہ امریکا سے فلائٹ روانہ ہونے کے بعد کسٹم حکام کواطلاع ملی تھی،ملزم محسن نوازکی سفری دستاویزات کا جائزہ لیا جارہا ہے .

واضح رہے کہ گزشتہ روز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے گولیوں سے بھرے 3 بیگ ضبط کئے گئے۔ کسٹم حکام کا واقعہ سے متعلق کہنا تھا کہ نامعلوم مسافرگولیوں سے بھرے 3 بیگ کسٹمز کی چیکنگ بیلٹ پر رکھ کر غائب ہوگئے تاہم جب کسٹم حکام نے ان بیگ کو چیک کیا تو اس میں سے 4 ہزار 600 گولیاں اور 800 خول موجودتھے ۔

Leave a reply