لاہور ایئر پورٹ،وزراء کا حکم "ہوا” میں ،امیگریشن کاؤنٹر نہ بڑھ سکے،مسافر پھٹ پڑے

lahore airport

لاہور ایئر پورٹ پر مسافروں کو سہولیات دینے کے دعوے جھوٹے نکلے، مسافروں کے لئے ایک کاؤنٹر،مسافر خوار ہونے لگے

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات بھی ہوا میں اڑا دیئے گئے،لاہور ایئر پورٹ پر مسافروں کے لئے سہولیات کے حوالہ سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک مسافر جو لاہور ایئر پورٹ پر ہیں وہ ویڈیو میں کہتے ہیں کہ 5 کاؤنٹر ہیں لیکن جب اندر آتے ہیں تو ایک ہی کاؤنٹر ہے، دو چار ہزار بندہ جو ایئر پورٹ پر آ رہا ہے وہ کہیں اور نہیں جا سکتا، اس نے اسی کاؤنٹر پر ہی آنا ہے، شہریوں کا ایک کاؤنٹر ہونے کی وجہ سے وقت ضائع ہوتا ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئر پورٹ پر مسافروں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں جوامیگریشن کے لئے کاؤنٹر پر کھڑے ہیں.

لاہور ایئر پورٹ پر مسافروں کے لئے امیگریشن کاؤنٹر بڑھانے کا شہریوں نے مطالبہ کیا اور کہا کہ حکام کو چاہئے کہ کاؤنٹر میں اضافہ کیا جائے،تا کہ مسافروں کا وقت ضائع نہ ہو ،

واضح رہے کہ رواں برس ماہ مئی میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر ایوی ایشن خواجہ آصف نے لاہورائیرپورٹ کا دورہ کیا تھا ،اس دوران وفاقی وزرا نے لاہور ائیرپورٹ پر مسافروں کے لیے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا، وفاقی وزرا نے متعلقہ حکام کو مسافروں کیلئے سہولیات بڑھانےکیلئے ضروری ہدایات دی تھیں،زیرداخلہ محسن نقوی نے بیرون ملک آمد اور روانگی ٹرمینل پر امیگریشن کےکاؤنٹرز میں اضافے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مسافروں کو انتظار سے بچانے کیلئے فوری امیگریشن کاؤنٹرز بڑھائے جائیں

وزیر داخلہ اور وزیر ایوی ایشن کے ایئر پورٹ کے دورے کو چار ماہ گزر گئے ابھی تک حکام نے ایئر پورٹ پر مسافروں کو سہولیات نہیں دیں، جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرناپڑتا ہے.

وزیرداخلہ محسن نقوی کا ضرار شہید روڈ کینٹ کے نادرا سنٹر کا دورہ

پاسپورٹ آفس کی دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں،شہریوں کی وزیر داخلہ سے شکایت

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

پولیس وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمہ کی درخواست

Comments are closed.