لاہور ائیرپورٹ پر فائرنگ، دو افراد بحق، خوف و ہراس

0
57

لاہور ایئر پورٹ پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے، ائیر پورٹ پر فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچ گئی ایئرپورٹ پرگاڑیوں کی انٹری روک دی گئی

باغٰ ٹی وی کی رپورٹ کے بعد لاہور ائیر پورٹ پر لائونج میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے، ائیر پورٹ پر فائرنگ کی آواز سے خوف و ہراس پھیل گیا اور ہر طرف افرا تفری مچ گئی. فائرنگ کے بعد ائیر پورٹ میں گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے

فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ ہے،سیکیورٹی اہلکاروں نے دوملزمان کوحراست میں لے لیا. فائرنگ کرنے والا ملزم ٹیکسی پر سوار ہو کر ائیرپورٹ پر پہنچا،ایک کی شناخت زین وڑائچ کے طور پر ہوئی .

ائیر پورٹ پر فائرنگ کے بعد رینجرز و پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی.

Leave a reply