لاہور ایئر پورٹ پر جہاز بڑے حادثے سے کیسے بچا؟اہور ایئرپورٹ پر بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا، مسافروں کی دعائیں،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پرکراچی جانے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا ،ائیربلیو کی پروازپی اے 401 کے اڑان بھرتے ہی پرندہ ٹکراگیا ،پائلٹ نے پرندہ ٹکرانے کے بعد جہاز کو واپس ائیرپورٹ پر اتار لیا
لاہور ائیرپورٹ پر انجینئرنگ عملے کی جانب سے جہاز کا معائنہ جاری ہے ،تمام مسافر محفوظ ہیں. جہاز کے معائنے کے بعد دوبارہ پرواز کراچی کے لئے روانہ ہو گی.
وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا
ایک رپورٹ کے مطابق کراچی اور لاہور میں جہازوں سے پرندوں کے ٹکرانے کے سب سے زیادہ واقعات رونما ہوئے ہیں۔
پرندہ ٹکرانے سے بھارتی طیارے کو حادثہ سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا ,گزشتہ 7 ماہ کے دوران پی آئی اے کے 34 سے زائد طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات کی وجہ سے قومی ائر لائن کے 8 طیاروں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔
لاہور ایئرپورٹ پر بھاری مقدار میں اسلحہ پکڑا گیا، سمگلنگ کی کوشش ناکام
متاثر ہونے والے طیاروں میں بو ئنگ 777 اور ایئر بس 320 شامل ہیں۔
اسی طرح کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے 15طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔
جبکہ سکھر ایئرپورٹ پر 2،پشاور ایئرپورٹ پر 2،اسلام آباد ایئرپورٹ پر 1،کوئٹہ میں پرندے ٹکرانے کے 2واقعات رپورٹ ہوئے۔
لاہور ائیر پورٹ پر پرندے آ گئے، جہاز کو لاہور کی بجائے سیالکوٹ پہنچا دیا گیا